مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ہر جوان پارٹی کا سرمایہ ہے، الیکشن میں سرپرائز دینگے: شافع حسین
Labels: Ch. Shafay Hussain, Youth Wing, Zulifqar Papan
مضبوط یوتھ ونگ مضبوط پارٹی کی علامت ہے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ یوتھ ونگ کا حصہ بنایا جائے: جنرل سیکرٹری ذوالفقار پپن سے ملاقات و گفتگو
لاہور (08 جنوری 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ہر جوان پارٹی کا سرمایہ ہے، مضبوط یوتھ ونگ مضبوط پارٹی کی علامت ہے، آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ کلیدی کردر ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ذوالفقار پپن سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان مسلم لیگ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر چودھری ذوالفقار پپن نے یوتھ ونگ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ چودھری شافع حسین نے ذوالفقار پپن کی کارکردگی کو سراہا اور یوتھ ونگ کو مزید مضبوط اور فعال کرنے میں چودھری ذوالفقار پپن کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ یوتھ ونگ کا حصہ بنایا جائے اور پاکستان مسلم لیگ کے پیغام کو ہر گلی ہر محلے تک پہنچایا جائے اور تمام اضلاع میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment