چیلنج کرتا ہوں سابق صدر پرویز مشرف کاٹرائل نہیں ہو گا

اگر ایسا ہوا تو میں ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا

اگر پارلیمنٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کے بارے میں قرار داد آئی تو ق لیگ حصہ دار نہیں بنے گی

نئی جماعت بنانے پر سلیم سیف اللہ اور حامد ناصر چٹھہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں

مسلم لیگ (ق) کے صدر کی گفتگو

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم یگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چیلنج کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کاٹرائل نہیں ہو گا اگر ایسا ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔آج ایک نجی ٹی وی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے صدر نے کہاکہ میں اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ پرویز مشرف کا کبھی ٹرائل نہیں ہو گا اگر ہوا تو میں ہمیشہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کرلوں گا۔تاہم اگر پارلیمنٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کے بارے میں قرار داد آئی تو ق لیگ حصہ دار نہیں بنے گی ۔ مسلم لیگ (ق) کے ہم خیال گروپ بننے کے سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک میں کافی جماعتیں بنی ہیں اور بھی بن جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ نئی جماعت بنانے پر سلیم سیف اللہ اور حامد ناصر چٹھہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ بٹی نہیں مسلم لیگ اصلی حالت میں موجود ہے ہماری جماعت پہلے سے موجود تھی پرویز مشرف نے دوسری جماعتوں کو اکٹھا کیا تھا 37ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم خیال گروپ کے لوگ ق لیگ کے نہیں ہیں کیونکہ ہماری جماعت میں چیئرمین کا عہدہ نہیں ہوتا جبکہ ہم خیال گروپ نے چیئرمین شپ کا عہدہ تشکیل دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ق) نہیں ہے پرویز مشرف سے رابطے کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ان سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ ہم خیال گروپ کے عبوری صدر سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ حقیقی مسلم لیگ ان کی جماعت ہے اور امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔


0 comments:

Add PML BLOG

Bookmark and Share

Copyright © 2009 - Pakistan Muslim League News - is complied by Shahzad Faisal
- Design Disease - Blog and Web - Dilectio Blogger Template